ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور تالاب میں ڈوبنے سے 3افراد کی موت

یلاپور تالاب میں ڈوبنے سے 3افراد کی موت

Sun, 22 Jan 2017 12:10:20    S.O. News Service

یلاپور 21؍جنوری (ایس او نیوز)یلاپور شہر سے ذرا دوری پر واقع اجّپا ٹینک کے تالاب میں ڈوبنے سے تین افراد کی موت واقع ہوگئی ہے۔پانی میں غرق ہوکر موت کے منھ میں چلے جانے والوں کی شناخت سریتا گوسوامی(13) دیویا راجیش گوسوامی (17)اور سیلوین ساویرا فرنانڈیز (25)کے طور پر کی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سریتا اور دیویا اسکولی طالبات تھیں جو اسکول سے چھٹی ہونے پر تالاب کے پاس کھیلنے کے لئے آئی تھیں۔ حادثاتی طور پر پیر پھسلنے کی وجہ سے یہ دونوں لڑکیاں تالاب میں گر گئیں۔ بچیوں کو تالاب میں ڈوبتاہوا دیکھ کر ان کی مدد کے لئے سالوین ساویرا نامی نوجوان نے بھی تالاب میں چھلانگ لگائی۔لیکن بدقسمتی سے دونوں لڑکیوں کے ساتھ وہ بھی ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

یلاپور پولیس اسٹیشن کے افسران نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور فائر بریگیڈ عملے کی مدد سے غرقاب ہونے والے تینوں افراد کی لاشیں باہر نکالی گئیں۔پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔


Share: